محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے،آئی جی اسلام آباد 

Jul 15, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر زڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبدالحق عمرانی اور اے آئی جی انویسٹی گیشن عنائت علی شاہ بھی موجود تھے،اجلاس میں پرموشن کمیٹی نے 23منسٹیریل سٹا ف کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا، کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل افسران کی ترقی کی سفارشات آئی جی اسلام آبا دکو بھجوادیں،آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد افسران کی نئے عہدوں پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے،تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر پرموٹ کیا جائے گا اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی ویلفئیر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزیدخبریں