خصوصی ومعذورافرادبے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ،چیف کمشنر

Jul 15, 2024

 اسلام آباد ( وقائع نگار)سی ڈی اے مزدور یونین، نیازسپورٹ،ڈبلیو ایچ او اور ٹی ڈبلیو کے تعاون سے معذورافرادمیں وہیل چیئرزتقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب مرکزی یونین آفس سیکٹرجی سیون فور میں منعقد ہوئی، مہمان خصوصی چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاواتھے،تقریب میں ڈائریکٹر سٹاف عامر مجید راٹھور،ڈائریکٹرسیکورٹی خضر حیات ستی،نیاز سپورٹ کے حماد ملک،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صوفی محمودعلی،سردارمحمد آصف،حاجی صابر حسین،سید امیرشاہ کاظمی،راجہ غلام مرتضی،چوہدری منیر،سردارنسیم ممتاز،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،چوہدری طارق محمودگجر سمیت سی ڈی اے کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم نیازسپورٹ کے فاؤنڈرحسین ہڈوانی،ریٹائرڈکموڈوراحمرحسین،مجتبیٰ حیدر،حماد ملک اورانکی پوری ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہیں، چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوانے کہا کہ خصوصی ومعذورافرادبے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور اگر انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تووہ ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا اہم کرداراداکرسکتے ہیں،اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں ہماری ٹیم نے اس سال 52ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کیا اورآئندہ مالی سال کا 91ارب کا بجٹ سی ڈی اے بورڈ نے منظور کرلیا ہے جو کہ ایک تاریخ کا اہم اور سرپلس بجٹ ہے،ہم سی ڈی اے کے تمام سیکٹرزمیں ڈویلپمنٹ کا کام شروع کر دیا ہے اور اسلام آباد میں ڈے کیئرسنٹرقائم کریں گے اور سراج کورڈمارکیٹ کو دوبارہ بحال کرنے جارہے ہیں،ایچ نائن سٹال ہولڈرزکے نقصان کاجلد ازالہ کیا جائے گا اور انکو معاوضہ دیا جائے گا اور اس کے لیے نئے ایس اوپی بنارہے ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونمانہ ہو سکیں۔

مزیدخبریں