اوپن یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کے فائنل ایئر طلبہ کی پراجیکٹس نمائش

اسلام آباد(خبرنگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کے فائنل ایئر طلبہ کی پراجیکٹس نمائش کا انعقادکیا گیا، جس میں بی ایس کمپوٹر سائنس کے فائنل ائیر کے طلبہ نے معاشرتی ضرورتوں میں کارآمد اپنے تیارکردہ پراجیکٹس کو شوکیس کرایا،اِس نمائش میں 77بچوں نے حصہ لیا،نمائش میں ٹوٹل27پراجیکٹس رکھے گئے تھے جن میں گیس لیکیج کا پتہ لگانے کا پراجیکٹ، دیہی ایمپوریم ای کامرپلیٹ فارم،گندم کو صاف اور کیڑوں سے محفوط بنانے کا سسٹم، بیٹری سے چلنے والی گندم کاٹنے کی جدید مشین،پی سی واچ ٹاور، 3Dڈرائیونگ ٹیوٹر وغیرہ شامل تھے۔نمائش کا افتتاح فیکلٹی آف سائنسز کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر ہاجرہ احمد نے کیااس موقع پر ڈاکٹر ہاجرہ نے تمام پراجیکٹس کا معائنہ کیا، طلبہ نے پریڈنٹیشن دی اور پراجیکٹس کا ڈیمو پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن