اسلام آباد (خبرنگار)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان نے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے تعاون سے "چائنا پاکستان فرینڈشپ ایمبیسیڈرل میرٹ کم نیڈ اسکالرشپ" پروگرام کے تحت 153 طلباء کو وظائف سے نوازدیا، صنفی توازن کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈیزائن کی گئی50 فیصد اسکالرشپس کے آئی یو کے مرکزی کیمپس اور ذیلی کیمپس میں طالبات کو دی گئیں153 وظائف میں سے 93 گلگت میں کے آئی یو مین کیمپس میں دیئے گئے جبکہ دیامر، غذر اور ہنزہ میں کے آئی یو کے ذیلی کیمپس کے طلباء میں 20، 20 اسکالرشپس تقسیم کی گئیں۔ مرکزی کیمپس میں 35 اسکالرشپس تحقیق میں مصروف ایم ایس گریجویٹ طلباء کو دی گئیں اور 58 انڈر گریجویٹ طلباء کو دی گئیں۔ ہر ذیلی کیمپس نے انڈر گریجویٹ طلباء کو 20 اسکالرشپس دیئے، وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے طلباء کو اسکالرشپ کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے اپنی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔
قراقرم یونیورسٹی نے چینی تعاون سے 153 طلباء کو وظائف سے نوازدیا
Jul 15, 2024