اسلام آباد(خبرنگار)امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے چالیس روزہ سالانہ اجتماع سیخطاب میں کہا ہے کہ اس محنت و مجاہدہ کا مقصداللہ کا قرب حاصل کرنا اور نبی کریم ؐ کا کامل اتباع ہے اور یہی اْمتی کی معراج ہے ،لوگ صدقہ و خیرات میں بھی اپنی پسند و نا پسند کو لے آئے ہیں کسی کی مدد بھی اس لیے کی جاتی ہے کہ یہ میرے کام آتا رہے میرا فرمانبردار رہے۔ایسی نیکی جس کے پیچھے نیت درست نہ ہو قابل قبول نہیں ہوگی۔اپنے اعمال کو خالص اللہ کے لیے رکھیں۔صالح عمل وہی شمار ہو گا جو نبی کریم ؐ کے اتباع میں کیا جائے گا سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں 40 روزہ سالانہ روحانی تربیتی اجتماع جاری ہے جس میں وطن عزیز کے طول و عرض سے لے کر بیرون ممالک سے بھی سالکین سلسلہ عالیہ اپنی روحانی تربیت کے لیے تشریف لاتے ہیں۔ایک باقاعدہ نظم کے تحت دن رات کا شیڈول ہوتا ہے جس میں ذکر اذکار اورتربیتی کلاسز کا اہتمام ہوتا ہے۔
آپ ؐ کی اتباع میں کیے گئے اعمال ہی صالح شمار ہو نگے،امیر عبدالقدیر اعوان
Jul 15, 2024