اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )نیوٹیک کی نیشنل ایکریڈیشن کونسل برائے ٹیکنیکل اور ووکیشنل سٹریم کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا کمیٹی کا اجلاس آجروں کی تنطیم ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سنٹرل میاں اکرم فرید کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل ایکڑیڈیشن /سرٹیفکیشن /رجسٹریشن ڈاکٹر فدا محمد بازئی اور کونسل کے ممبران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ٹی ویٹ اداروں کی ایکریڈیشن کی منظوری دی گئی اجلاس میں ایکریڈیشن سے متعلق لائعہ عمل پر حاصل بحث کی گئی اور ممبران کی طرف ایکریڈیشن کے عمل میں مزید بہتری اور شفافیت کے لیے تجاویز پیش کی گئی اور اس کی تیاری اورکوالٹی پر اطمینان کا اظہا رکیا گیا اجلاس میں ایف پی سی سی آئی ، اسلام آباد ومن چیمبرزملتان، سیالکوٹ اور مظفرآباد سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران، ایف پی سی سی آئی، سندھ، اے جے کے، کے پی اور بلوچستان TEVTAs، پاکستان انجینئرنگ کونسل، ہائر ایجوکیشن کمیشن، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ایکریڈیشن کوآرڈینیٹر نے شرکت کی شرکاہ نے ٹی وی ای ٹی انسٹی ٹیوٹ، کیو اے بی اور سینٹرز آف ایکسی لینس اور ان کے پروگراموں کے ساتھ تشخیصی رپورٹس پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں ایکریڈیٹیشن کا درجہ دیا۔انہوں نے ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈز، لاہور، بلوچستان اور اسلام آباد کی ایکریڈیشن رپورٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا اور انہیں قابلیت پرمبنی تربیت اور تشخیص چلانے اور قومی پیشہ ورانہ اہلیت کے فریم ورک کے تحت نئی قابلیت پر قومی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی منظوری دی،میاں اکرم فرید نے کہا کہ نیشنل ایکریڈیشن سے جعلی سرٹیفکیشن کی حوصلہ شکنی ہو گی نیوٹیک نو جوانوں کی فنی تعلیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔
نیشنل ایکریڈیشن سے جعلی سرٹیفکیشن کی حوصلہ شکنی ہو گی، میاں اکرم فرید
Jul 15, 2024