کھنڈہ (نامہ نگار) سا بق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک سردار ا حسن علی ملال نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں اللہ کی رضا اور دین مبین کے تحفظ کیلئے جو چراغ امام عالی مقام نے اپنے خاندان اور جاں نثاروں کے لہو سے روشن کیے اسکی مثال صبح قیامت تک زمانہ و اہل زمانہ دینے سے قاصر رہے گا ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنی زندگیوں میں اسوہ حسینی کو شامل کرلیں تو ہمارے انفرادی و اجتماعی مسائل ختم ہوسکتے ہیں امام حسین نے میدان کرب و بلا میں جان کا نذرانہ پیش کرکے صبح قیامت تک شمع فروزاں کردی عشرہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور تاجر برادری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔
آج ہم اپنی زندگیوں میں اسوہ حسینی کو شامل کرلیں، سردار احسن ملال
Jul 15, 2024