گوجرخان (نامہ نگار)حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں مکمل طور پر سجدہ ریز ہو چکی ہے ظالمانہ مہنگائی سے عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے ٹیکس ظالمانہ حد تک بڑھا دیئے گئے ہیںان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد نے جماعت اسلامی گوجرخان کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر زاہد قریشی، چوہدری عابد،حافظ محبوب احمد، راجہ عمیر،مرزا طارق اور جے آئی یوتھ کے صدر سہیل عباس قریشی اور سعد قاضی بھی موجود تھے راجہ محمد جواد نے کہا کہ ٹیکس میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گاآئی پی پیز سے کیے گئے معاہدے ختم کیے جائیںپاکستانی عوام سے اس بجلی کی قیمت بھی وصول کی جا رہی ہے جو پیدا ہی نہیں ہوتی ستم بالائے ستم اس پر ٹیکس بھی لے لیا جاتا ہے کیپیسٹی چارجز کے نام پر لوٹ مار مچائی جا رہی ہے۔
حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں سجدہ ریز ہو چکی ،راجہ جواد
Jul 15, 2024