کلرسیداں(نامہ نگار)پی ٹی آئی کلرسیداں کے سینئررہنماؤں عاقب علی،راجہ عثمان مانی،راجہ ارسلا ن وینس ایڈووکیٹ،وقار بٹ،راجہ ہارون جنجوعہ، چوہدری حمید،چوہدری شاہد،شباب منہاس،ا حسن بٹ،راجہ عادل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے فارم 47 زدہ کی ناجائز حکومت کے پاؤں سے زمین کھینچ لی ہے شہباز شریف اور اسکے حواریوں نے سپریم کورٹ کے مختص نشستوں کے حوالے سے فیصلے کے بعد رونا دھونا شروع کر دیا جبکہ عوام نے انکی حکومت کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا۔ مرضی کے فیصلوں اور مرضی کے ججز کو ماننے والی پی ایم ایل این کو اب اپنی حکومت جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ عدلیہ کے فیصلے سے حکمران اور ان کی جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ٹی وی پروگرامز میں کسی بھی سوال کا کوئی جواب نہ دے سکنے پر آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں۔