حکمرانوں اور واپڈا نے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنے کیلئے گٹھ جوڑ کر لیا

  گوجرخان (نامہ نگار)حکمرانوں اور واپڈا نے عوام کے جسموں سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنے کے لئے گٹھ جوڑ کر لیا آئیسکو سب ڈویژن گلیانہ میں موہڑہ بھٹی کے رہائشی غریب محنت کش کے ڈیڑھ کمرے کے مکان کا بل 199788 روپے بھجوا دیا میری توبہ اگر آئندہ  بجلی استعمال کروں۔ اپنا  مکان فروخت بھی کر دوں تو اتنی رقم نہیں ملے گی جتنا بل آیا ہے موہڑہ بھٹی کے رہائشی محمد سلطان کے مطابق وہ   ڈیڑھ کمروں پر مشتمل ایک جھونپڑی نما گھر میں رہائش پذیر ہے جہاں دو بلب  اور  ایک  چھوٹا  ٹی وی استعمال کیا جاتا تھا  100 سے بھی کم  یونٹ استعمال ہوتے اور بل بھی کم آتا تھا پچھلے  بلوں کے مطابق اس نے جون  2023 میں 50 یونٹ جولائی میں 23 اگست میں 38 اکتوبر میں 38 اور نومبر 2023  میں اسکا میٹر خراب قرار دے کر  تبدیل کر دیا گیا  نومبر میں 13 یونٹ دسمبر میں 77 یونٹ   استعمال ہوئے۔ جنوری 2024 میں 37 یونٹ فروری میں 51 مارچ میں 71 اور  اپریل میں 148 یونٹ کا  بل آیا وہ رنگ روغن کا کام کرتا ہے دو  ماہ سے بے روزگار تھا  اس دوران اسے 199788 روپے کا بل بھجوا دیا گیا جسے دیکھ کر اس کے  ہوش اڑ گئے بل کی  درستگی کے لئے وہ آئیسکو کے دفاتر کے چکر  لگاتا رہا اسے کہا گیا کہ اسکا میٹر ناقص اور خراب تھا 

ای پیپر دی نیشن