صاف ستھرا پنجاب کے احکامات مقامی انتظامیہ نے نظر انداز کردیئے 

 گوجرخان (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاف ستھرا پنجاب کے احکامات مقامی انتظامیہ نے نظر انداز کردیئے گوجرخان شہر کا پوش ایریا ہائوسنگ سکیم نمبر2 اور ملحقہ آبادی کے مکین بیشمار مسائل کا شکار ،گلی محلے اور روڈ کھنڈرات میں تبدیل صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور سیوریج کا سسٹم بلکل بھی نہیں جبکہ سرکاری پینے کا صاف جیسی سہولت علاقہ مکینوں کو دستیاب نہیں گلیاں روڈ کھنڈرات میں تبدیل نالیوں کا نام و نشان بھی نہیں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ جرائم پیشہ لوگوں کی آماجگاہ بن گیا اس علاقے کے ساتھ عرصہ دراز سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے جو کہ مقامی باسیوں کیساتھ سراسر ناانصافی ہے سکیم نمبر2 کے مقامی باسیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجاب کی خستہ حال سڑکوں گلیوں کی تعمیر نو کے وعدے کی تکمیل کے لئے سکیم نمبر2، نئی آبادی بڑکی بدھال کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔

ای پیپر دی نیشن