بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام ریلیف فراہم کیا جائے : حسین منظور

 مٹھیال (نامہ نگار)بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے تحصیل جنڈ میں منی ڈیم،تالاب،ٹیوب ویل بنانے کیلئے گورنمنٹ کسانوں،زمینداروں کیساتھ تعاون کرے وفاقی حکومت اور بلخصوص پنجاب حکومت زراعت کے شعبے میں تھنک ٹینک بنائے جس کے ہر شعبے میں ماہرین اور دیانتدارلوگوں کو رکھا جائے جو موثر منصوبہ بندی کریں مونگ پھلی کی پیداوار کے حساب سے زمینداروں کو ریٹس نہیں ملے مونگ پھلی اور گندم کی خریداری کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار معروف زرعی سائنسدان صدر کسان بورڈ جماعت اسلامی ضلع اٹک منظور حسین نے میڈیا نمائندگان سے اپنی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور بلخصوص پنجاب حکومت کے زراعت کے حوالے سے جو منصوبے ہیں ان میں موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے کسان کارڈ اور دیگر ترقیاتی پروجیکٹ جو بجٹ کے اندر پیش کئے گئے ہیں ان کی بجائے حکومت کو چاہیے کہ عوام اور کسانوں کے بڑے مسئلے بجلی کیفی یونٹ قیمت کم کرنے کی ضرورت ہیبجلی کے بھاری بھر کم بلز کی وجہ سے نہ صرف کسان بلکہ پورے پاکستان کی عوام متاثر ہے اور سخت پریشان حال ہے عوام میں انتہائی بے چینی پائی جاتی ہے اس بے چینی کو ختم کرنے کیلئے حکومت پاکستان فی الفور کسانوں بلکہ پوری پاکستانی عوام کو ریلیف فراہم کریحکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سیدومیل منڈی مویشیاں منتقلی کے غلط فیصلے کی وجہ سے پورے علاقہ میں بے چینی پائی جاتی ہے ارباب اختیار عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے دومیل منڈی مویشیاں منتقلی کے فیصلہ پر نظرثانی کریں۔

ای پیپر دی نیشن