چکوال ( نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنمامحمد خان تتر ال نے کہا ہے کہ میا نی اڈا پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اوپر ہونے والے حملے کی مذمت کرتا ہوں افغانی باشندوں کا حملہ قابل مذمت ہے اور ڈپٹی کمشنر چکوال اور ڈی پی او سے مطالبہ کرتا ہوں کہ حملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اگر آج آپ نے قانونی کارواء نہ کی تو کل یہ لوگ آپ کے دفتروں کے اوپر بھی حملہ آور ہو سکتے ہیں۔