پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ کی میزبانی میں ٹیبلٹ تقسیم،تمام اساتذہ کرام کو خراج تحسین 

 کہو ٹہ( نامہ نگار)پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ کی میزبانی میں ٹیبلٹ تقسیم/اعلی نتائج والے سکولوں کے تعریفی سرٹیفکیٹس/ٹاپر بچوں کے سرٹیفکیٹس کی تقر یب زیر صدارت سی ای او ایجوکیشن  یاسین بلوچ منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی راجہ قمر السلا م اور راجہ احمد صغیر کی شرکت . دیگر مہمانوں میں را جہ امجد اقبال سابق سی ای او ضلع راولپنڈی شرافت علی بسرا ڈی ای او سیکنڈری ، ڈپٹی ڈی ای او کہوٹہ   طا ہر عزیز ، ڈپٹی ڈی ای او راولپنڈی میڈم ثمینہ ، حنان جنجوعہ ، کہوٹہ کے تمام مراکز کے اے ای اوز ہائی سکول کے ہیڈ صاحبان اور کلرک صاحبان   شامل ہیں ۔ اساتذہ کی کثیر تعداد اس پروگرام میں شریک ہوئی ۔ مقررین نے تحصیل کہوٹہ کے سرکاری سکولوں کے شا ند ار رزلٹ پر تمام اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا ۔ بیرسٹر راجہ احمد صغیر نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈ ری سکول کہوٹہ  کے لیے ایڈیٹوریم ہال کا اعلان کیا ۔ پنجاب ٹیچریونین تحصیل کہوٹہ  کی طرف سے آٹ  سورس سکولز کے حوالے سے بھرپور موقف پیش کیا گیا ۔ جس پر مہمانان خصوصی نے یہ یقین دہانی کرائی کہ اساتذہ کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا ۔ 

ای پیپر دی نیشن