حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر اٹک حاجی یعقوب خان نے کہا ہے کہ 20 جولائی کے بعد ایم این اے شیخ آفتاب احمد کی زیر نگرانی این اے 49 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ترقیاتی کام شروع ہونے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے الیکشن کے دوران شیخ افتاب احمد نے عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے ان کو پورا کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی یعقوب خان نے کہا کہ شیخ افتاب احمد نے حلقے میں سوئی گیس بجلی سڑکوں کے علاوہ دیگر جو مسائل ہیں ان کو ان حل کرنے میں شیخ افتاب احمد کا نمایاں کردار ہے اب ان کی نگرانی موجودہ حکومت کی طرف سے ملنے والے فنڈز سے 20 جولائی کے بعد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا ۔
شیخ آفتاب کی زیر نگرانی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جلد شروع ہو گا،حاجی یعقوب
Jul 15, 2024