متنازعہ  پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مقامی تاجروں کو پریشان کرنا  معمول بنا لیا

Jul 15, 2024

  مری (نامہ نگار خصوصی ) یہاں محکمہ زراعت سے لیئے جانے والے  متنازعہ  پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مقامی تاجروں کو  پریشان کرنا اپنا معمول بنا لیا ہے ۔مذکوہ مجسٹریٹ کا تاجروں سے بدتمیزی  سے تاجر برادری سخت پریشان ہے جبکہ  مذکورہ مجسٹریٹ  ا جرمانے کے دوران لولیس کی ’’ سپیشل برانچ ‘‘ کا نام استعمال کرتا ہے ۔  ان خیالات کا اظہار مقامی تاجروں کی تنظیم   مرکزی انجمن تاجران  کے نمائنوں نے  کرتے ہوے عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوے  جُرمانوں کے حوالے سے سپیشل برانچ کا نام بار بار استعمال کرنے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔  انجمن تاجران کے مطابق سپیشل برا نچ مری  کی طرف سے پرائس کنٹرول کمیٹی اور پرائس لسٹ نہ ہونے پر تاجروں کے خلاف آئے روز  کاروئیاں افسوس ناک ہیں ۔ تنظیم کے مطابق سپیشل برانچ کے ایماء پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا قیا،عمل دخل اور ہول سیل ریٹ سے بھی کم بنائی گئی پرائس لسٹ  پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی  جو نا ممکن ہے    ۔ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ مری انتظامیہ پہلے پرائس کنٹر ول کمیٹی مقرر کرے  جو  تاجر برادری سے ہول سیل ریٹ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ریٹ مقرر کرے۔

مزیدخبریں