فتح جنگ (نامہ نگار) پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے تحصیل فتح جنگ کے گاں ڈ ھر نا ل اسٹاپ پر عوامی شکا یات کے پیش نظر ہنگامی وزٹ کرکے اشیا ضروریہ سبزی فروٹ اور چکن کی شاپس کو چیک کیا سرکاری ریٹ لسٹ کے بغیر ناجائز من مانے ریٹ گلا سڑا غیر معیاری فروٹ سبزی اور مکھیوں کی بھنبھناہٹ زدہ چکن فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے جرمانے عائد کردئے ۔ انہوںنے متذکرہ دکانداروں کوسخت وارننگ دی کہ اگر انہوں نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو آ ئندہ انکے خلاف مقد مات درج کر کے جیل بھجوادیا جائیگااس موقع پر ڈھرنا ل اڈے پر موجود عوام الناس نے سپیشل پرائس مجسٹریٹ چوھدری شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ پرائس مجسٹر یٹ چوھدری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگے داموں اشیا ضروریات فروخت کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ایسے عناصر کی خلاف قانونی کاروائی کرنا ہمارا فرض ھے عوام کی جان مال صحت کی حفاظت کرنا بھی ہمارا اولین فرائض منصبی ھے۔
عوام کو مہنگے داموں اشیا کی فروخت نہیں ہو نے دینگے ،چو ہدری شفقت
Jul 15, 2024