حضرو (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اٹک کے صوبہ اشعر حیات خان نے ایک نوٹس کے ذریعے کہا ہے کہ تمام ذیلی تنظیمی عہدیداران اور ورکرزاگر عہدیدار یا ورکر کو ضلع بھر میں کسی بھی تنظیمی عہدیدار یا پارٹی فیصلے سے اختلاف ہوں تو وہ ٹھوس دلیل کے ساتھ اسکو آپس میں مل بیٹھ کر حل کریں یا تحصیل صدور/ ضلعی قیادت سے رجوع کریں سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پہ پارٹی یا قیادت کے اختلافات کو زیر بحث لانے کی اجازت نہیں ہو گئی ان اختلافات کو سوشل میڈیا پہ لا کر نہ صرف پارٹی کو نقصان پہنچ رہا بلکہ مسائل مزید طول پکڑ جاتے اور پارٹی گروپ بندی کا شکار ہو جاتی لحاظہ تمام تنظیمی عہدیداران اور ورکر کو ہدایات کی جاتی ہیں وہ چھوٹے چھوٹے مسائل پہ اختلافی لکیر نہ لگائیں بلکہ آپس میں مل بیٹھ کر متفقہ طور پہ معملات کو حل کریں۔