عدالتی اہلکار کیساتھ بدتمیزی کرنے اور سمن کو پھاڑنے کے الزام میں باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج 

 کلرسیداں(نامہ نگار)کلر سیداں پولیس نے سمن کی تعمیل کروانے کیلئے جانے والے عدالتی اہلکار کیساتھ بدتمیزی کرنے اور سمن کو پھاڑنے کے الزام میں باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔فرخ نذیر نے مقدمہ درج کروایا کہ میں سول جج کلر سیداں کی عدالت میں بطور تعمیل کنندہ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔گزشتہ روز میں عدالت میں زیر سماعت مقدمہ عنوان ضمیر احمد بنام شبیر احمد کے سلسلے میں سمن کی تعمیل کروانے کیلئے گیا تو محمد شبیر نے سمن کی تعمیل سے صاف انکار کر دیا بعد ازاں محمد شبیر احمد کا بیٹا عمران کلہاڑی لے کر گھر سے باہر نکل آیا اور اپنے والد شبیر احمد سے سمن لے کر پھاڑ دیئے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن