اسلام آباد(اپنے سٹاف رپو رٹرسے) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ سالانہ جلوس ذوالجناح 8 محرم الحرام کو جامعہ المر تضیٰ، جی نائن فور، اسلام آباد سے برآمد ہوگا۔ مرکز ی جلوس سوموار (آج) دن 1 بجے برآمد ہوگا جس کی قیادت فرزندان قائد ملت جعفریہ، آغا محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ، آغا علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ، علماء کرام اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سینئر رہنما کریں گے۔