کھنڈہ (نامہ نگار) بزنس مین منیجنگ ڈائر یکٹر گرین ٹاپ ا یکسپو ر ٹس چوہدری محمد بوٹا گجر نے کہا ہے کہ کمر شل صارفین کے ٹیر ف میں اضافہ تشویش ناک ,صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 355 فیصد اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اضافہ کے بعد جولائی سے کمرشل صارفین کی فی یونٹ کی قیمت 77 روپے تک پہنچ جائے گی نمائندہ نوائے وقت ابرار حسین صابر سے گفتگو میں تاجر دوست پالیسیوں کو اپنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں پر پہلے سے عائد ٹیکسز ختم کرکے نہ صرف ملکی معیشت کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے بلکہ ٹیکسز کی بھرمار کے خاتمے سے ملک میں نئے کاروبار کھولنے کی راہیں بھی ہموار ہوسکیں گی انہوں نے کہا کہ صنعتیں معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں بجلی صنعتی شعبہ کا خام مال ہے اس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے ساتھ ساتھ ماہانہ سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز بلوں میں 14 سے زائد ٹیکسوں سے ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوگی مہنگی بجلی و مہنگی گیس کے باعث کاروبار مشکل ہوچکے ہیں اس لیے وزیر اعظم صنعتی شعبہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی لا کر ملک میں صنعتی ترقی کی راہیں ہموار کریں انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صنعتی تجارتی اور کاروباری حلقوں سمیت اقتصادی ماہرین کی مشاورت سے بہترین تاجر دوست اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
کمر شل سارفین کے ٹیرف میں اضافہ تشویشناک ، واپس لیا جائے : چوہدری بوٹاگجر
Jul 15, 2024