امام حسین نے  نانا کا دین بچانے کیلئے قربانی دی،پیرعنایت شاہ کاظمی

Jul 15, 2024

 اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) اولیائے کرام کے در سے عشق مصطفی اور عشق اہل بیت کی کرنیں پھوٹتی ہیں پیر سید محمد اسلم شاہ کاظمی نے تمام عمر پاک گھرانے کی ڈیوٹی کی حضرت امام حسین نے اپنے نانا کا دین بچانے کے لیے بے مثال قربانی دی جب تک دم میں دم میں ڈیوٹی جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے عشرہ محرم کے حوالے سے دربار سخی اجی مبارک شاہ جی 14 تھری ٹھلہ سیداں اسلام آباد میں منعقدہ عشق اولیائے کرام کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر حضرت امام قاسم کی مہندی بھی برآمد کی گئی اس موقع پر نامور ذاکر ملک شفقت رضا شفقت آف لاہور قلب عباس یاسر ملک ضمیر حسین علی عمران قمر عباس نقوی سید زین علی حیدر المعروف مون شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ سید عرفان علی حیدر نقوی مقصود حسین جعفری و دیگر نے ذکر محمد اور آل محمد بیان کیا پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ اولیا کرام لوگوں کے دل عشق مصطفی اور عشق اہل بیت کے نور سے منور کرتے ہیں پیر سید محمد اسلم شاہ کاظمی نے تمام عمر اہل بیت کے پاک گھرانے کی نوکری کی اج اسی لیے انکے دربار پر عشاق اولیائے کرام جوق در جوق حاضری دیتے اور دئیے جلاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی رواداری اخوت اور محبت کو فروغ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے آخر میں پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی کے والدین زوجہ مرحومہ کے بلند درجات اور ہمشیرہ کی صحت اور سلامتی کے لیے دعا خصوصی دعا کی گئی۔

مزیدخبریں