اٹک (نامہ نگار ) عوا می مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈا ل کر بنائی گئی جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ، سپریم کو رٹ اور سیشن کو رٹ کے فیصلو ں نے حق سچ اور انصا ف کا بو ل با لا کر دیا ، فسطا یت کے دو ر میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیا دت اور خوا تین پر ظلم اور جبر کے پہا ڑ تو ڑے گئے لیکن اس کے با وجو د بھی پی ٹی آئی کے حو صلے پست نہ کر سکے ، بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خا ن نے یہ ثابت کردیا کہ وہ وا حدلیڈر ہیں جو پاکستان کو اس مہنگا ئی ، لو ڈ شیڈنگ اور لا قانونیت جیسے بحرانو ں سے نجا ت دلا سکتے ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصا ف و سا بق امیدوا ر قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 سید ذوالفقا ر عبا س بخا ر ی نے میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کر تے ہوئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران خان کو فو ری طور پر رہا کیا جائے اور ہما را چوری شدہ مینڈیٹ ہمیں وا پس دیا جائے ، وہ وقت دو ر نہیں جب دو تہا ئی اکثریت سے عمرا ن خان وزیر اعظم منتخب ہو ں گے ، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کوئی بھی قانو ن سے بالا تر نہیں ہو سکتا ، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر بنائے گئے جھو ٹے عدت نکا ح کیس کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجو کا نے ان سزا ئو ں کے خلا ف اپیلو ں کو منظور کرتے ہوئے انہیں با عزت بری کر دیا جس سے پی ٹی آئی کی قیا دت میں خو شی کی لہر دو ڑ اْٹھی ہے ، زلفی بخا ری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف جھو ٹی سا زشیں کرنے والے اپنی خیر منا لیں ، بہت جلد ان کا فیصلہ کیا جائے گا ، ہم کل بھی چیئر مین عمران خان کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، اللہ کی لاٹھی بے آوا ز ہے عمران خان پر لگے تمام الزامات ایک ایک کر کے ختم ہو تے جا رہے ہیں۔
عوامی مینڈیٹ پر داکہ ڈال کربنائی گئی جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے : زلفی بخاری
Jul 15, 2024