مری (بیورو رپورٹ) تھانہ نیو مری پتریاٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری منشیات فروشوں نے علاقہ میں انت مچا رکھی تھی جس پر SHO پتریاٹہ اور انکی ٹیم کی کاروائی تیز ہو گئیں علاقہ میں منشیات فروش علاقہ سے غائب ہونا شروع ہو گئے گزشتہ روز پتریاٹہ پولیس نے ایک کس بدنام زمانہ منشیات فروش ظا ہر فردوس ستی ولدمحمد سوار سکنہ ڈھوک ہوترڈاکخانہ ڈھانڈہ تحصیل کوٹلی ستیاں کو گرفتار کر کہ چرس 1500گرام برآمد کر کہ اور 9سی کا مقدمہ درج رجسٹر کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کہ کرار واقعی سزا دلوائی جائے گی علاقہ کے لوگوں نے تھانہ پتریاٹہ کی کاروائیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ان منشیات فروشوں کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے کوئی ان کے شر سے محفوظ نہیں لیکن جب سے تھانہ پتریاٹہ کے ایس ایچ او نے چارج لیا ہے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے سخت ایکشن لئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے منشیات فروش علاقہ سے بھاگنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔