گوجرخان (نامہ نگار)سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل کی نگرانی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سینئر ٹریفک وارڈنز کی اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف پوائنٹس پر کارروائیاں، غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز ختم،متعدد رکشے چوکی بند، ڈرائیو روں کو بھاری جرمانے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے شہری اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ بنا سکتے ہیں، ڈی ایس پی ٹریفک ثاقب رضوان تفصیلات کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ثاقب رضوان کی نگرانی میں انسپکٹرز حسن ظہور اور انسپکٹر عابد سلیم نے اپنی ٹیم ٹریفک وارڈنز راجہ عدیل، افضال بٹ اور ٹریفک اسسٹنٹ شعبان کے ہمراہ لنڈن سویٹ، جی ٹی روڈ چوک اور سول ہسپتال کے باہر کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کو ختم کر دیا ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کرتے ہوئے متعدد رکشوں کو چوکی پر بند کر دیا گیا ڈی ایس پی ٹریفک ثاقب رضوان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر وارڈنز کی مختلف پوائنٹس پر کارروائیاں
Jul 15, 2024