بھار ہ کہو(نامہ نگار) تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں بڑھتے ہوئے جرائم،چوری ڈکیتی اور رہزنی کی بناپر عوام شدید زہنی تنائو اور کرب کا شکار ہوچکے ہیں ۔گزشتہ روز ڈہوک موہری میں موٹر بائیک پر سوارنقا ب پوش تین مسلح ڈکیت گلیوں میں اسلحہ لہراتے رہے جس کے بعدذرائع کیمطابق نظام الدین جنرل سٹورمیں دن ڈھائی بجے کے قریب داخل ہوکرسٹور مالک کویرغمال بناتے ہوئے اسلحہ کے زورپر ڈھائی لاکھ روپے نقد اور متعددموبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقامی دوکانداروں کاکہناہے کہ دن دیہاڑے اس نوع کی واردات کے بعدنہ صرف تاجر برادری سخت کرب کا شکار ہوچکی ہے بلکہ مقامی آبادی بھی پریشان اور زہنی دبائو کا شکار ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں بڑھوتری پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
ڈہوک موہری میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،نقدی ،موبل لوٹ کر فرار
Jul 15, 2024