کمشنر، آر پی او راولپنڈی کا دورہ چکوال ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ 

  چکوال ( نامہ نگار ) وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے  احکامات پر کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے 7محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر چکوال کا دورہ کیا۔کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن نے چھپڑ بازار چکوال میں منعقدہ جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، منتظمین مجلس و جلوس اور لائسنس داران سے ملاقات کی۔کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی نے جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے بنائے گئے کنٹرول روم کا دودہ کیا اور کیمروں کے ذریعے تمام جلوس کے روٹس اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او چکوال اور ڈی سی چکوال نے 7محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس بارے بریفننگ دی اور حساس پوائنٹس کی نشاندہی کی۔کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی نے 7محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے فول پروف انتظامات پر ڈی پی او چکوال اور ڈی سی چکوال کی کاوش کو سراہا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...