پشاور(بیورو رپورٹ)دوران پور، سیٹھی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں بجلی وولٹیج کی بتدریج کمی نے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ دو تین روز سے جاری اس صورتحال کا تاحال حل نہیں نکالا جا سکا جس کی وجہ سے علاقہ مکین بجلی سے چلنے والی ضروری اشیاء فریج، پنکھے، یو پی ایس وغیرہ بند کرنے پر مجبور ہو گئے۔ بعض صارفین کی قیمتی برقی اشیاء جل گئیں۔
پشاور ، سیٹھی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں بجلی وولٹیج کی کمی سے مکینوں کو مشکلات
Jul 15, 2024