اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ماہ محرم خصوصا یوم عاشورہ کی مجالس اور تعزیتی جلوسوں کے دوران بجلی کی فراہمی اور بجلی سے متعلقہ شکایات کے بروقت ازالے کو ممکن بنانے کے لیے آئیسکو نے تمام تر انتظامات کو عملی شکل دے دی ہے چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹرمحمد امجد خان کی ہدایات پر فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ، انتظامی کمیٹیوں اور پولیس کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے ممکنہ روٹس کے بارے میں مکمل معلومات لے لی گئی ہیں ماتمی جلوسوں کے راستے میں آنے والی بجلی کی تاروں کو ترجیحی بنیادوں پر منظم اور ٹرانسفارمرز کو بھی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے کسی بھی ایمرجنسی پر بروقت قابو پانے کیلئے فیلڈ دفاتر کے پاس اضافی ٹرانسفارمرز، کیبلز میٹرز اور ٹرانسفارمر ٹرالیاں موجود ہیں لائن سٹاف مرکزی ماتمی جلوسوں کے ساتھ ضروری آلات کے ساتھ اپنی موجودگی یقینی بنائے گامرکزی کنٹرول روم اسلام آباد اور تمام آپریشن سرکلز میں قائم کنٹرول رومز سے سئینر افسران و سٹاف 114 گرڈ اسٹیشنز اور 1344 فیڈرز پر بجلی کی طلب رسد ترسیل اور فالٹز کے بروقت ازالے کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کریں گئے اور ان تمام کاروائیوں کو چیف انجنیر آپریشن محمد اسلم خان بحثیت فوکل پرسن براہ راست نگرانی کریں گے