شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا، شاہ محمود قریشی کو سخت سیکورٹی میں الصبح منتقل کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی پر لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں، لاہور پولیس جیل میں 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔ دوسری جانب نو مئی کے مقدمات کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی گئی، شیخ رشید احمد، شبلی فراز، کنول شوزب، زرتاج گل و دیگر ملزمان کی حاضری لگائی گئی، ملزمان کی حاضری انسداد دہشتگردی عدالت کے عملے نے لگائی۔