پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آنے اور اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت سے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں دی جانے والی سزا معطل کرکے اسے بری کرنے کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کافوری طور مستعفی ہونے اور ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کیفیصلے کی روشنی میں پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بن گئی ہے،اس وقت تحریک انصاف کا حق بنتا ہے کہ وہ حکومت میں آئے،اس وقت یہ لگ رہا ہے کہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہیں،اور اب یہ جواز نہیں رہا کہ شہباز شریف مزید اقتدار میں رہیں ، ایسے حالات میں انہیں جانا پڑے گا یہاں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے پاس ابھی کوئی جواز نہیں رہا،شہبازشریف اگر تھوڑی بہت غیرت ہے تو اسمبلی تحلیل کرواکر مستعفی ہوجائے،اسدقیصر نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام کا ذمہ دار الیکشن کمشنر ہے،ملک میں فراڈ الیکشن کرانے پر الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہییمولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کے امیر سے رابطے ہوئے ہیں ،لاقانونیت اور غیرآئینی اقدامات کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھاکرینگے، انہوں نے کہا کہ اگست کے بجلی بل آئیں گے تو وہ عوام کے ہوش و حواس اڑادیں گے،یہ عوامی بجٹ نہیں آئی ایم ایف بجٹ ہے، بدترین مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات کا انعقاد کرکے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے ، فروری کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا تھا ہماری قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر جیلوں میں ڈالی گئی الیکشن کمیشن نے تاریخ کا بدترین فراڈ الیکشن کرایا ، ہم اس ملک کو قانون اور آئین کے مطابق چلائیں گے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کرکے جلد از جلد رہا کریں ،اسد قیصر نے کہا کہ جھنگ سے ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو کل رات اغواہ کیا گیا ہے،عدلیہ کے فیصلے پر حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے جس کے پاس اختیار ہے وہ طاقت کے زور پر فیصلے کر رہا۔ لوگوں کی وفاداری کی تبدیلی کرنے کے لیے ان پر زور ڈالا جا رہا ہے،فیصلوں کے خلاف بغاوت ہورہی ہے ۔ قانون اور آئین کے مطابق ملک کو نہ چلایا گیا تو ملک قائم نہیں رہے۔ آپ پاکستان کو کس طرف لے کر جارہے ہیں ملک کو خطرات سے دوچار نہ کریں۔ ہم پاکستانی ہیں آئین اور قانون کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ میں بحثیت پاکستان تحریک انصاف کا کارکن بتانا چاہتا ہوں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے تحریک انصاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ تحریک انصاف کے ایم این ایز کو عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ میری سپریم کورٹ اور اعلی عدلیہ سے درخواست ہے کہ فارم 45 اور 47 کا فیصلہ جلد کیا جائے۔ ملک میں دھندلی زدہ جعلی انتخاب ہوا اور اس میں چیف الیکشن کمیشن کا کلیدی کا کردار ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا چاہیی.چیف منسٹر علی امین گنڈاپور سے کہوں گا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کاالیکشن کمیشن کافوری طور مستعفی ہونے ، ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ
Jul 15, 2024 | 14:14