وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یومِ ہنر برائے نوجوانان کے موقع پر پیغام

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یومِ ہنر برائے نوجوانان (World Youth Skills Day) کے موقع پر پیغام, وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہمارے باصلاھیت نوجوان ہیں.پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے.  ترقی یافتہ قومیں اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں سرمایہ کاری کرتی ہیں. حکومت اپنے نوجوانوں کو جدید تعلیم، یکساں ترقی کے مواقع کے ساتھ ساتھ دنیا سے مقابلہ کرنے کیلئے جدید پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہی ہے. حال ہی میں اپنے دورہ چین کے دوران نہ صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 3 لاکھ بلکہ جدید زراعت کیلئے 1 ہزار نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کیلئے بھیجنے کا اقدام حکونت کے اسی عزم کا اعادہ ہے. اس ضمن میں نہ صرف خواتین بلکہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو خصوصی ترجیح دی جارہی ہے. قومی سطح پر بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی پروگرامز جاری ہیں جہاں سے فارغ التحصیل لاکھوں طلباء پاکستان اور پاکستان سے باہر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں. نیوٹیک (NAVTTC) کے تحت اداروں کی اصلاحات کے عمل کا آغاذ بھی کر دیا گیا ہے. نیوٹیک اور اسکے شراکتی اداروں کے ساتھ مل کر حکومت ہزاروں نوجوانوں کو مارکیٹ ایبل ہنر و پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے. ہم نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی اور باوقار روزگار کیلئے جدید ہنر و پیشہ ورانہ تربیت یقینی بنائیں گے. حکومت نوجوانوں کے جدید ہنر و پیشہ ورانہ تعلیم میں سرمایہ کاری کیلئے پُر عزم ہے.

ای پیپر دی نیشن