وسطی غزہ میں اسرائیلی ڈرون اور جنگی طیاروں سے گھروں اور بے گھر افراد کے کیمپوں پر حملے کیے گئے ہیں جن میں 1 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اقوامِ متحدہ کے ایک اور پناہ گزین اسکول پر حملہ کر کے 17 فلسطینیوں کو شہید اور 80 کو زخمی کر دیا۔
ادھر حماس نے جنگ بندی مذاکرات سے دستبرداری اختیار کرنے کی خبروں کی تردید کر دی.حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الشرق نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حملوں میں اضافہ کر کے ثالث کا کردار ادا کرنے والے عرب دوستوں اور امریکا کی سیز فائر کی کوششوں کو کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سب کے باوجود اب تک حماس جنگ بندی کے لیے جاری مذاکراتی عمل سے دستبردار نہیں ہوئی۔