جلاؤ گھیراؤ کیس ، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

Jul 15, 2024 | 16:33

ویب ڈیسک

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔شاہ محمود قریشی کو آج صبح انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کے خلاف کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کر دی۔تحریک انصاف کے رہنما نے صحت جرم سے انکار کر دیا ، بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔

قبل ازیں شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل پہنچایا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراو سمیت دیگر مقدمات درج ہیں

مزیدخبریں