پنجاب کے ضلع پاکپتن میں 18 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان

پنجاب کے ضلع پاکپتن میں 18 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ملک بھر میں عاشورہ محرم کے سلسلے میں حکومت نے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے، پنجاب کے ضلع پاک پتن میں 18 جولائی کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس چھٹی کا اعلان حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے 782ویں سالانہ عرس کی اختتامی تقریبات کے حوالے سے کیا گیا ہے، ضلع پاکپتن میں مقامی چھٹی ہوگی۔

پاکپتن کی ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے ضلع میں 18 جولائی کو مقامی تعطیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن