کراچی : فرانسیسی شہری کو لوٹنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا . ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم غیر ملکی باشندوں کی ریکی کرتا تھا اور لوٹ مارکے بعد کرنسی منی چینجر کو فروخت کی جاتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ریڈزون میں فرانس سے آنے والے شہری کو لوٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا . ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ ملزم شاہدعرف رجب کوجامی کمرشل سے گرفتارکیا گیا.ملزم پولیس یونیفارم سےمشابہت رکھنے والایونیفارم پہنتا تھا۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم اوراسکی بیوی پہلے بھی گرفتارہوچکے ہیں.ملزم کے دیگر ساتھیوں میں زاہد اور علی شامل ہیں۔اسد رضا کا کہنا تھا کہ ملزم غیر ملکی باشندوں کی ریکی کرتا تھا، لوٹ مار کے بعدکرنسی منی چینجرکوفروخت کی جاتی تھی . غیر ملکی شہری آئیسوفالے ادریسے سے 5 ہزار یورو لوٹے گئے تھے۔انھوں نے مزیف بتایا کہ ملزم سےکچھ غیر ملکی کرنسی ملی .تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے 3 روز قبل غیر ملکی شہری سے 5000 یورو لوٹ لیے گئے تھے . شہری ادریس کو سفید کار میں سوار افراد نے تلاشی کیلئے روکا ، ملزمان نے پولیس اہلکار کے طور پر تعارف کرایا اور 5 ہزار یورو چھین کرفرار ہوگئے تھے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ غیرملکی شہری مذہبی تقریبات میں شرکت کےلئے کراچی آیا تھا. شہری آٹوبک کروانے کے لیے ہوٹل کےباہر فٹ پاتھ پرپہنچا تو سفید گاڑی میں آنے والے ملزمان نےشناخت اورقومیت پوچھی ، آئیسو فالے ادریسے نے اپنے پاس رقم ہونے کا اعتراف کیا، کار سوار ملزمان نے باتوں میں لگاکر رقم نکالی اور چلے گئے۔سی سی ٹی وی کے مطابق کارسوار تین سے چارمنٹ تک ساتھ رہے، ملزمان نے گاڑی کی نمبرپلیٹ بھی چھپائی ہوئی تھی تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔