لاہور : قومی ایئرلائنز پی آئی اے کی نجکاری کے فیصلے کے بعد پاکستان ریلویز نے 22 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے سرکاری اداروں کو خسارے اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے تیزی سے اقدامات جاری ہیں، قومی ایئرلائنز پی آئی اے کی نجکاری کے فیصلے کے بعد پاکستان ریلویزمیں بھی آؤٹ سورسنگ کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔پاکستان ریلوے نے بائیس مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ان ٹرینوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔آوٹ سورس کی جانی والی مسافر ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس،، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمارایکسپریس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کوئٹہ تاکراچی چلنے والی مسافر ٹرین بولان میل کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔