اٹک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

اٹک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔

 تیل و گیس کا کنواں پاکستان آئل فیلڈ نے اٹک کے اخلاص بلاک میں دریافت کیا ہے، کنوین سے یومیہ 714 بیرل خام تیل حاصل ہورہا ہے۔پاکستان آئل فیلڈ کا کہنا ہے کہ کنویں سے یومیہ 10 ملین کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے۔پی او ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا ہے۔رواں سال اپریل میں ماڑی پیٹرولیم نے سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا تھا۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق تیل و گیس کا ذخیرہ سندھ میں شوال ون کنویں سے دریافت ہوا، ماڑی پیٹرولیم کو47 سال میں پہلی بار تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا۔اعلامیے کے مطابق کنویں سے 2.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس جبکہ کنویں سے 1040 بیرل خام تیل یومیہ حاصل ہوگا۔ اسٹاک ایکس چینج کو لکھے گئے خط میں ماڑی پیٹرولیم حکام کا کہنا تھا کہ گیس کا مذکورہ کنواں 100 فیصد ماڑی پیٹرولیم کی ملکیت ہے۔

ای پیپر دی نیشن