آج رات پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ ہونے والا ہے

اسلام آباد : پیٹرول کی قیمتوں میں آج رات سے بڑے اضافے کا امکان ہے ، جس سے مہنگائی سے عوام کو ایک اضافی دھچکا لگنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت 16 جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے.ذرائع آئل ریفائنریز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔تجویز میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے39 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔توقع ہے کہ وزارت خزانہ آج رات وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صارفین، جو پہلے ہی مہنگائی سے دوچار ہیں، کو ایک اضافی دھچکا لگنے کی توقع ہے۔

گزشتہ ہفتے ذرائع نے 5 روپے فی لیٹر اضافی پیٹرولیم لیوی کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن