پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے پارٹی پر پابندی لگانے کے فیصلے کو چھوٹا منہ بڑی بات قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومتی اعلان سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی، توہین عدالت اور سپریم کورٹ پر حملہ ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کی جیتی ہوئی 180 نشستوں سے توجہ ہٹانے کےلیے ایسے بیانات دیے جا رہے ہيں، ہمارے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ختم کر دیا تھا، سائفر کیس کا انجام یہ لوگ دیکھ چکے ہیں اس میں کچھ نہیں ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزيشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ پابندی کے فیصلے کی ساری کھچڑی نواز شہباز اور مریم نے بنائی ہے، سپریم کورٹ نے ہمیں سیاسی پارٹی ڈيکلیئر کیا ہوا ہے، یہ لوگ عدلیہ کو اپنے ماتحت کرنا چاہتےہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ پابندی لگانا بچوں کا کھیل نہيں، یہ سیاسی جماعتیں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتیں ، یہ فکسڈ میچ کھیلنے کی عادی ہیں