یہ بات طلعت حسین نے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں سفینہ حریت کے نام سے منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ یہ دورہ تین سال کی کوششوں کے بعد ترتیب دیا گیا تھا جس میں اڑتیس ممالک شامل تھے۔ سیمینار میں طلبہ کواپنے تجربات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے فائرنگ کے دوران فریڈم فلوٹیلا پر موجود تمام افراد نے ہمت سے کام لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا اکیلے کا کارنامہ نہیں بلکہ اس وقت جذبہ ہی اتنا زیادہ تھا کہ کوئی بھی اپنی جگہ سے پیچھے نہیں ہٹا۔
سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے کی جبکہ مجیب الرحمٰن شامی، امجد اسلام امجد، اوریا مقبول جان سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔
سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے کی جبکہ مجیب الرحمٰن شامی، امجد اسلام امجد، اوریا مقبول جان سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔