مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کی جعلی ڈگریوں کے کیسز منظرعام پر آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے دیگر کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے تحت دو سو اٹھائیس ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی چھان بین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے ذریعے کرائی جائے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بعض ارکان پارلیمنٹ کو جعلی ڈگری کی بناء پر عدالت کی جانب سے نا اہل بھی قرار دیا جا چکا ہے ۔