عطاء آباد جھیل سے پانی کا اخراج چھ ہزارتین سوتینتیس کیوسک ہوگیا ،  خراب موسم کے باعث آج ہنزہ میں  ہیلی کاپٹر سروس معطل ہے ۔

Jun 15, 2010 | 14:02

سفیر یاؤ جنگ
پانی کی آمد میں اضافے کے باعث  ہنزہ کی قدرتی عطاء آباد جھیل کی سطح میں مزید دو انچ اضافہ ہوگیا ہے ۔آج صبح جھیل میں پانی کی آمد پانچ ہزارآٹھ سوکیوسک  جبکہ چھ ہزار تین سو تینتیس کیوسک پانی خارج ہورہا ہے ۔ ششکٹ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے اس کا دیگرعلاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے جبکہ اس کی دو ہزارپانچ سوکے قریب آبادی تاحال وہاں پھنسی ہوئی ہے ۔ لوگوں میں ممکنہ سیلابی ریلے کے باعث گہری تشویش پائی جاتی ہے ۔ وادی میں آج موسم ابر آلود ہونے سے بارش کا امکان ہے جبکہ ہیلی سروس اورریسکیو کا کام بند ہے ۔ ادھرانتظامیہ کے مطابق ہنزہ  سے گلگت تک شاہراہ قراقرم پر ٹریفک چاربجے تک کھلی رہے گی ۔  
مزیدخبریں