ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سوانہتراعشاريہ پانچ فٹ،ڈیم میں پانی کی آمدایک لاکھ ایک ہزارسات سو کيوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ پندرہ ہزارکيوسک ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سوستاون اعشاريہ چھ فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد باون ہزارنو سو چوبیس کیوسک جبکہ اخراج پچپن ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ بتالیس ہزارنو سوتینتالیس کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ باون ہزاردو سوبیس کیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد ایک لاکھ تینتیس ہزاردو سوتئیس کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ انیس ہزارسات سوسڑسٹھ کیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ باسٹھ ہزارآٹھ سو چھیاسی کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ ستاون ہزارآٹھ سوچھیاسٹھ کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد چونتیس ہزارچھ سوسڑسٹھ کیوسک جبکہ اخراج آٹھ ہزارکیوسک ريکارڈ کيا گيا ۔