صوبہ فیوجیان کے شہرنن پنگ میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے ایک بس اور وین دریا میں جا گریں ۔ چینی خبر رساں ادارے کےمطابق بس اور وین میں اکتیس افراد سوارتھے جن میں سے سات کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ چوبیس تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام نے لاپتہ ہونے والے چوبیس افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ واضح رہے گزشتہ کئی ہفتوں سے چین کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں ،طوفان اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔