میکسیکو میں مختلف واقعات میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پندرہ پولیس افسران سمیت تینتالیس افراد ہلاک ہوگئے ۔

میکسیکو کی میشاؤ کان ریاست میں  گھات لگائے حملہ آوروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے  بارہ افسران ہلاک ہوگئے ۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے آٹھ منشیات فروش بھی  مارے گئے ۔ ادھر جنوبی ساحلی شہر کلوداد جواریز میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین پولیس افسران کو ہلاک کر دیا ۔ دوسری جانب ملک کے شمال مغربی علاقے میں قائم ایک جیل میں دو منشیات فروش گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں  اٹھائیس افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق اس واقعے میں آٹھ اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن