مائع گیس کمپنیوں کی طرف سے ایل پی جی کی قیمتوں کے نئے شیڈول کے مطابق لاہور میں ایل پی جی کی نئی قیمت اکیاسی روپے سے بڑھا کر پچاسی روپے کردی گئی ہے، پشاور میں یہ قیمت پچاسی سے نواسی روپے اور فاٹا میں اکانوے سے پچانوے روپے مقررکی گئی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ بغیر کسی وجہ کے کیا گیا ہے جبکہ ایک ماہ کے دوران مائع گیس کی قیمتوں میں ہونے والا یہ چوتھا اضافہ ہے۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مائع گیس کی قیمتیں بائیس روپے تک بڑھی ہیں۔