جمیعت علماء اسلام  کے امیرمولانا فضل الرحمان نے وزیرداخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیاگیا

اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے دفتر میں مولانا فضل الرحمان نے وزیرداخلہ  رحمان ملک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیرداخلہ سے ملاقات کے دوران حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے متعلق اپنے تحفظات کااظہار کیا جبکہ وزیرداخلہ نے جے یو آئی کے تمام تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

ای پیپر دی نیشن