سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین جان محمد جمالی کی زیرصدارت ہوا۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کہا کہ کراچی میں لیاری کے دو گینگ ملوث ہیں، پولیس نے متعدد قانون شکن عناصر کو گرفتارکیا ہے اوراب صورتحال بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیقات کے مطابق ٹارگٹ کلنگ میں شیعہ یا سنی ملوث نہیں، کچھ لوگ پیسے لے کر یہ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے شہریوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ بھی شامل ہیں۔ سینٹرزاہد خان بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں غریب عوام مر رہے ہیں اور ابھی تک کوئی کارروائی اور تحقیقات نہیں کی جارہیں۔ پروفیسر خورشید احمد نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پرحکومت کی طرف سے ٹھوس اقدامات نہ کرنے پرتنقید کی اورکہا کہ صرف بیان بازی ہوری ہے، عملاً کچھ نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے پیچھے کوئی بڑا ہاتھ ہے کیونکہ آج تک کوئی مجرم پکڑا نہیں جاسکا ۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا بنیادی مقصد اس شہر کو بین الااقوامی منڈی بننے سے روکنا اور وہاں سرمایہ کاری نہ ہونے دینا ہے۔ نیئر بخاری نے کہا کہ پورے ملک پرکراچی کے واقعات کا اثرپڑرہا ہے۔
بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹرطاہرمشہدی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کےشعبوں میں کوئی اضافی بجٹ نہیں رکھا گیا بلکہ پہلے سے دی گئی سبسڈی بھی ختم کردی گئی ہے، یہ صرف امراء کا بجٹ ہے، اسے عام آدمی کا بجٹ قرارنہیں دیا جاسکتا۔ جے یوآئی کے سینٹرگل نصیب کا کہنا تھا کہ بجٹ عوامی ضروریات اور مسائل کومد نظررکھ کرنہیں، بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط کے مطابق تیار کیا جاتا ہے، وزیرمملکت برائے خارجہ عماد خان نے بتایا کہ کرغزستان میں بارہ سو پاکستانی ہیں، حکومت موجود تمام پاکستانیوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے گی۔ بعد ازاں اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا۔