بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹرطاہرمشہدی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کےشعبوں میں کوئی اضافی بجٹ نہیں رکھا گیا بلکہ پہلے سے دی گئی سبسڈی بھی ختم کردی گئی ہے، یہ صرف امراء کا بجٹ ہے، اسے عام آدمی کا بجٹ قرارنہیں دیا جاسکتا۔ جے یوآئی کے سینٹرگل نصیب کا کہنا تھا کہ بجٹ عوامی ضروریات اور مسائل کومد نظررکھ کرنہیں، بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط کے مطابق تیار کیا جاتا ہے، وزیرمملکت برائے خارجہ عماد خان نے بتایا کہ کرغزستان میں بارہ سو پاکستانی ہیں، حکومت موجود تمام پاکستانیوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے گی۔ بعد ازاں اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا۔
سینیٹ کے اجلاس میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی گئیاراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ رحمان ملک فوری طورپر رپورٹ پیش کریں۔
Jun 15, 2010 | 19:10